حیدرآباد

تلنگانہ وزیر گنگولا کملا کرکیخلاف ای ڈی کے دھاوے

ریاستی وزیر سیول سپلائز وبہبود پسماندہ طبقات کے علاوہ گرینائٹ کے دیگر تاجروں کے کریم نگر اور حیدرآباد کے مکانات اور دیگر20مقامات پر بیک وقت دھاوے کئے گئے آئی ٹی اور ای ڈی عہدیداروں کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر دھاوے کئے۔

حیدرآباد: انکم ٹیکس(آئی ٹی) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹورئٹ (ای ڈی) کے عہدیداروں نے چہارشنبہ کے روز تلنگانہ کیوزیر سیول سپلائز جی کملا کر کے بشمول گرینائٹ فرمس کے مالکان کے مکانات اور ان کے دفاتر پر مشترکہ دھاوے کئے۔

 ریاستی وزیر سیول سپلائز وبہبود پسماندہ طبقات کے علاوہ گرینائٹ کے دیگر تاجروں کے کریم نگر اور حیدرآباد کے مکانات اور دیگر20مقامات پر بیک وقت دھاوئے کئے گئے آئی ٹی اور ای ڈی عہدیداروں کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر دھاوے کئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ شہر حیدرآباد میں گرینائٹ انڈسٹریز کے پنجہ گٹہ، حیدرگوڑہ سوماجی گوڑہ اور دیگر مقامات پر واقع دفاتر میں ریکارڈز اور لین دین کے عمل کی تنقیح کی گئی۔ کریم نگر ٹاؤن میں واقع ریاستی وزیر جی کملا کر کے مکان کے علاوہ ٹاؤن کے مٹکما توٹہ اور کمان علاقوں میں واقع گرینائٹ انڈسٹریز جو ریاستی وزیر کملا کر کے رشتہ داروں کی ملکیت بتائی جاتی ہے، کے دفاتر کی بھی تلاشی لی گئی۔

تلاشیوں کے دوران وزیر سیول سپلائز یا ان کے افراد خاندان موجود نہیں تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ گرینائٹ تاجروں کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی سے گریز اور  قیما قوانین کی خلاف ورزی کے الزام کے بعد آئی ٹی اور ای ڈی کے عہدیداروں نے یہ دھاوے کئے۔ قبل ازیں ای ڈی نے 8 انڈسٹریز کو نوٹسیں روانہ کی تھیں۔