کشن ریڈی کے بیانات جھوٹ کا پلندہ: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہاکہ اگر جی کشن ریڈی میں ہمت ہے تو مرکزی حکومت سے سابق میں اس پراجکٹ کیلئے وعدہ کے مطابق رقومات کی اجرائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ریاستی حکومت کی جانب سے اس پراجکٹ پر 985 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن و ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے مرکزی حکومت کی جانب سے حیدرآباد کیلئے سابق میں اعلان کردہ آئی ٹی آئی آر (انفارمیشن ٹکنالوجی  انوسمنٹ ریجن) پراجکٹ کو رد کرنے کے فیصلہ پر از سر نو غور کرنے کا مطالبہ کیا۔

 دہلی میں منعقدہ ڈیجیٹل انڈیا کا نکلیو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاست کے زمرہ دوم شہروں کیلئے سافٹ وئیر پارکس منظور کرنے کی اپیل کی۔ کے ٹی راما راؤ نے مرکزی حکومت سے سائبر جرائم اور عریانیت کے سدباب کیلئے ضروری قوانین تدوین کرنے کا مطالبہ کیا۔

 بعدازاں مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ر یڈی کی جانب سے دئیے گئے بیان کہ ریاست تلنگانہ کو مرکزی حکومت کی جانب سے پانچ میڈیکل کالجس منظور کئے گئے ہیں،کو سفید جھوٹ قرار دیتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ مرکزی وزیر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

حالیہ عرصہ کے دوران جی کشن ریڈی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر تحریر کیا تھا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران مودی حکومت نے کل ہند سطح پر 90 میڈیکل کالجس منظور کئے اور تلنگانہ کے لئے9 میڈیکل کالجس منظور کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جی کشن ریڈی کا ب یان سفید جھوٹ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کشن ریڈی گجرات سے تعلق رکھنے والے سیاسی آقاؤں کو خوش رکھنے کیلئے اس طرح کے بیانات دینے کو اپنی عادت بنالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کو سیلاب کی صورتحال سے محفوظ رکھنے کیلئے ر یاستی حکومت کی جانب سے اسٹراٹیجک نالہ ڈیولپمنٹ پراجکٹ (SNDP) شروع کیا گیا۔

 اگر جی کشن ریڈی میں ہمت ہے تو مرکزی حکومت سے سابق میں اس پراجکٹ کیلئے وعدہ کے مطابق رقومات کی اجرائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ریاستی حکومت کی جانب سے اس پراجکٹ پر 985 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button