تعلیم و روزگارحیدرآباد

مانو کے طلبہ کیلئے شاہین گروپ کے اشتراک سے ملک میں روزگار میلہ

شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنس کے اشتراک سے بی ایڈ اور ایم ایڈ کامیاب طلبہ کے لیے روزگار میلہ (پلیسمنٹ ڈرائیو) کا 10 بجے دن 5 بجے شام 13 تا 19/ مارچ اہتمام کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے مختلف کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ای) و ڈسٹنس پروگرام سنٹرس میں شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنس کے اشتراک سے بی ایڈ اور ایم ایڈ کامیاب طلبہ کے لیے روزگار میلہ (پلیسمنٹ ڈرائیو) کا 10 بجے دن 5 بجے شام 13 تا 19/ مارچ اہتمام کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
جماعت اسلامی ہند چارمینار کی جانب سےدو روزہ روزگار میلہ
مانو فاصلاتی پروگرامس کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع
اقلیتی اسکالرشپس میں بے ضابطگیوں کو حل کرنے کا مطالبہ۔ مانو کے طلبہ کا احتجاج
مناسب ہدف کا تعین اور سخت محنت کیریئر میں کامیابی کی ضمانت۔ مانو میں طلبہ کا تعارفی پروگرام
اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے مسائل حل کرنے کا تیقن: رجسٹرار

ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل، مانو کے بموجب خواہشمند طلبہ http://tinyurl.com/yysdebfw پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

طلبہ کے لیے پری پلیسمنٹ ڈرائیو کا 12/ مارچ کو 3 بجے دن آن لائن اہتمام کیا جارہا ہے۔

روزگار میلہ کا13/ مارچ کو سی ٹی ای بیدر (شاہین کیمپس)، کرناٹک اور ریجنل سنٹر پٹنہ (بہار)، 14 / مارچ کو سی ٹی ای اورنگ آباد (مہاراشٹرا) اور سی ٹی ای دربھنگہ (بہار)، 15/ مارچ کو سی ٹی ای، بھوپال(مدھیہ پردیش) اور سی ٹی ای، آسنسول (مغربی بنگال)، 16/ مارچ کو شعبہ تعلیم و تربیت، مانو کیمپس، حیدرآباد اور سی ٹی ای سنبھل (اتر پردیش)، سی ٹی ای نوح (میوات) میں 17/ مارچ، مانو سٹیلائٹ کیمپس، لکھنؤ میں 18/ مارچ اور سی ٹی ای سری نگر میں 19/ مارچ کو انعقاد عمل میں آئے گا۔

اہل طلبہ سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے روزگار سے جڑ جائیں۔