حیدرآباد

کے ٹی آر مایوسی کا شکار: بنڈی سنجے

سنجے نے کہا کہ بنگالورو ڈرگس کیس کی تفصیلات بہت جلد منظر عام پر آجائے گی۔ مگر سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کے ٹی راما راؤ نے آخر اپنے خون کا ٹسٹ کیونکر کروایا ہے۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ بی آر ایس قائد و ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ مایوسی کا شکار ہیں ان کے چہرے پر مایوسی جھلک رہی ہے۔ کریم نگر میں آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ٹی راما راؤ کے گردے خراب ہوگئے ہیں۔

 سنجے نے کہا کہ بنگالورو ڈرگس کیس کی تفصیلات بہت جلد منظر عام پر آجائے گی۔ مگر سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کے ٹی راما راؤ نے آخر اپنے خون کا ٹسٹ کیونکر کروایا ہے۔

انہوں نے کے ٹی راما راؤ سے اپنی بہن کویتا کا نام جو دہلی شراب اسکام میں ملوث ہے، ایس آئی ٹی کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنے، ویملواڑہ کی  ترقی کیلئے 400 کروڑ کی اجرائی کا وعدہ، پر بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کو اقتدار حاصل ہونا طئے ہے۔ بی آر ایس کی حکومت بننا ناممکن ہے۔