حیدرآباد

کے ٹی آر نے امیزان ایر کو متعارف کیا

ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راماراؤنے کہاکہ تلنگانہ کی ترقی کی رفتار قابل رشک ہے۔مختصر عرصہ میں ریاست نے تمام شعبوں میں بہترین شرح ترقی درج کی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راماراؤنے کہاکہ تلنگانہ کی ترقی کی رفتار قابل رشک ہے۔مختصر عرصہ میں ریاست نے تمام شعبوں میں بہترین شرح ترقی درج کی ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر
پہلی بار لوک سبھا الیکشن میں کے سی آر خاندان کا ایک فرد بھی نہیں
دبئی جیل سے وطن واپس افراد سے کے ٹی آر کی ملاقات
کے ٹی آر اور کے راجگوپال ریڈی میں دلچسپ نوک جھونک
آٹو رکشہ ڈرائیوروں کو بچانے کیلئے حکومت آگے آئے : کے ٹی آر

انڈین انوویشن انڈکیس کی فہرست میں تلنگانہ کودوسرا مقام حاصل ہے۔گزشتہ7سالوں کے دوران ریاست میں بڑی مقدار میں سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

آج شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ میں امیزان کے کارگوجہازپرایتم ائیر کا آغاز کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے امیزان گروپ کومبارکباددی۔ کے ٹی راماراؤ نے کہاکہ امیزان کا سب سے بڑا کیمپس حیدرآباد میں قائم ہے۔امیزان کی جانب سے امیزان ویب سرویس کے تحت 36,300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ شعبہ شہری وہوابازی میں تلنگانہ تیزرفتاری کے ساتھ ترقی کررہا ہے۔ حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ کودنیا کا بہترین ہوائی اڈہ قرار دیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد کو گرین سیٹی ایوارڈ بھی حاصل ہواہے۔

آئی اے این ایس کے مطابق ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہاکہ ریاستی حکومت مستقبل میں امیزان کے ساتھ ممکنہ تعاون کرے گی۔ شمس آبادایرپورٹ پر امیزان ایرکارسماً افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس خدمات سے امیزان کا ڈسڑی بیوشن نیٹ ورک جہاں مستحکم ہوگا وہیں صارفین کوتیزرفتار سے سامان کی ترسیل ممکن ہوپائے گی۔

امیزان ایر کاآغاز پہلی بار شمالی امریکہ اور یورپ کے باہر ہوا ہے اور اس تقریب کی میزبانی کاشرف ہندوستان اورحیدرآبادکوہواہے۔انہوں نے امیزان ایرکے آغاز کوہندوستان میں ای کامرس صنعت کیلئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امیزان‘اپنی ریاست سیلرس کی فہرست میں مزید صناعوں‘ کاریگروں اور باقدوں کو شامل کرے گا۔