حیدرآباد

سوئٹزرلینڈ میں تارکین وطن سے کے ٹی آر کا خطاب

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے ریاستی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو نے واضح کیا ہے کہ ریاست تلنگانہ جامع اور مربوط ترقی حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے تارکین وطن سے مسلسل ترقی کے اس عمل میں ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر تعاون کرنے کی اپیل کی ۔

متعلقہ خبریں
لوک سبھا میں تلنگانہ ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل متعارف
رانا ثناء اللہ کیخلاف وارنٹ گرفتاری

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاستی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو سرمایہ کاری کے مواقع حاصل ہوں گے تو روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اپنی سطح پر ریاستی حکومت کی پالیسیوں کی تشہیر کریں اور ریاست میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مساعی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے تمام شعبوں میں ترقی حاصل کی ہے، ایک طرف آئی ٹی صنعت کی کافی ترقی ہوئی ہے۔

دیہی ترقی اور شہری ترقی کے پروگراموں کے ذریعہ بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے گا اور بڑے پیمانے پر ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور لاکھوں افرادکو روزگار فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کو حاصل کرنے کے بعد ہم نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں کئی ترقیاتی اور فلاحی پروگرام شروع کئے ہیں۔ کالیشورم پروجیکٹ تین سالوں میں مکمل ہو گیا ہے، کسانوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی دی جا رہی ہے، اور ریاست میں سرسبزی وشادابی میں 7.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 وزیر نے سوال کیا کہ مودی حکومت نے 8 سال کے اقتدار میں کیا کیا؟ آئی ٹی انڈسٹریز کے چیف سکریٹری جیش رنجن اور تارکین وطن ہندوستانیوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ ورلڈ اکنامک فورم کی کانفرنس 16 سے 20 جنوری تک سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔