جنوبی بھارت

کیرالا کے سرکاری ہاسپٹل میں سانپ کے 10 بچے پائے گئے

چند دن قبل ایک 55 سالہ خاتون جو اپنی حاملہ بیٹی کے ساتھ ضلع کنور کے سرکاری ہاسپٹل کے خانگی وارڈ کے فرش پر محو ِ خواب تھی، کو ایک سانپ ڈس لیا تھا۔

ترواننتا پورم: کیرالا کے ضلع ملاپورم کے مقام پیرنتھلا منا میں واقع ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے ایک سرجیکل وارڈ میں ناگ سانپ کے 10 بچے پائے جانے کے بعد وارڈ کو بند کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
غزہ کے انڈونیشیا ہاسپٹل پر اسرائیلی بمباری، ایک درجن فلسطینی شہید
منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار
دواخانوں میں مریضوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں: ہریش راؤ
ڈاکٹروں اور مریضوں نے دوستانہ میچ کھیلا

گزشتہ 3 دن کے دوران ناگ سانپ کے یہ بچے پائے گئے۔ مذکورہ وارڈ میں زیر علاج 8 مریضوں کو ہاسپٹل کے میڈیکل وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

سرجیکل وارڈ کے قرب و جوار جھاڑیوں سے بھرے ہوئے تھے اور وارڈ کا فرش بھی ٹوٹا پھوٹا تھا۔

سمجھا جاتا ہے کہ فرش کے ٹوٹے پھوٹے ٹائلس کے ذریعہ بھی سانپ کے بچے وارڈ میں داخل ہوئے۔

چند دن قبل ایک 55 سالہ خاتون جو اپنی حاملہ بیٹی کے ساتھ ضلع کنور کے سرکاری ہاسپٹل کے خانگی وارڈ کے فرش پر محو ِ خواب تھی، کو ایک سانپ ڈس لیا تھا۔