معشوقہ کی دوسرے لڑکے سے شادی، عاشق کی خودکشی

پانڈو لکشمیا اور اننتما اپنے تین بیٹوں کے ساتھ رنگاریڈی ضلع کی ونائک نگر کالونی میں رہتے ہیں۔ ان کا دوسرا بیٹا23سالہ گنیش لاری ڈرائیور ہے۔وہ ایک سال سے مقامی لڑکی سے محبت کرتاتھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم لڑکی کے والدین نے حال ہی میں ایک اور نوجوان سے شادی کردی۔

حیدرآباد: معشوقہ کی دوسرے نوجوان سے شادی کی تصویروں کو دیکھ کر ایک نوجوان نے صدمہ کے عالم میں خودکشی کرلی۔اس نوجوان کی جیب سے منگل سوتر ملا جو وہ اس لڑکی کو پہنانا چاہتا تھا۔ یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے حیات نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق پانڈو لکشمیا اور اننتما اپنے تین بیٹوں کے ساتھ رنگاریڈی ضلع کی ونائک نگر کالونی میں رہتے ہیں۔ ان کا دوسرا بیٹا23سالہ گنیش لاری ڈرائیور ہے۔وہ ایک سال سے مقامی لڑکی سے محبت کرتاتھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم لڑکی کے والدین نے حال ہی میں ایک اور نوجوان سے شادی کردی۔

اس نے شادی کی تصاویر گنیش کو واٹس ایپ پر بھیجیں۔ان تصویروں کو دیکھ کر وہ صدمہ سے دوچار ہوگیا اور اسی مایوسی و صدمہ کے عالم میں ان نے درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

 مقامی لوگوں نے منگنور کے مضافات میں ایک درخت سے اسے لٹکا ہوا پایا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس کی جیب میں منگل سوتربھی ملا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button