کے بی آر پارک بنجارہ ہلز میں اداکارہ کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

اداکارہ نے کے بی آر پارک کے سیکوریٹی کو اس کی اطلاع دی اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کونڈاپور بوٹانیکل گارڈن کے قریب رہنے والی یہ اداکارہ کل شب چہل قدمی کیلئے پارک آئی تھی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بنجارہ ہلز کے بی آر پارک میں فلم اداکارہ کو تلخ تجربہ کا سامنا کرناپڑا۔ کے بی آر پارک میں چہل قدمی کے لیے جانے والی اداکارہ کا ایک نوجوان نے تعاقب کیااوراداکارہ کو ہراساں کیا۔

اداکارہ نے کے بی آر پارک کے سیکوریٹی کو اس کی اطلاع دی اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کونڈاپور بوٹانیکل گارڈن کے قریب رہنے والی یہ اداکارہ کل شب چہل قدمی کیلئے پارک آئی تھی۔

اس کا تعاقب کرنے والے اس نوجوان کو اداکارہ کی جانب سے باز رہنے کی خواہش اور انتباہ کے باوجود یہ نوجوان اس کا تعاقب کررہا تھا۔ملزم کی شناخت شیکھر کے طورپر کی گئی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button