منوگوڑو ضمنی انتخاب، کار سے 20 لاکھ روپئے ضبط

گاڑی میں سوار شخص کی شناخت اے پی کے وجئے واڑہ سے حیدرآباد کی طرف سفر کر نے ولے ابھیشیک کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس نے جب اس سے اس رقم کی رسید کے بارے میں پوچھا تو وہ اس رقم کی رسید دکھانے میں ناکام رہا جس کے بعد یہ رقم ضبط کرلی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی منوگوڑو کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پولیس کی چیک پوسٹ پر تلاشی مہم کے دوران ایک کار سے 20 لاکھ روپے نقد رقم ضبط کی گئی۔

پولیس،حلقہ کو جانے والی تمام اہم سڑکوں پر چیک پوسٹیں قائم کر کے بڑے پیمانہ پر تلاشی لے رہی ہے۔اسی تلاشی کے حصہ کے طورپر یادادری بھونگیر ضلع کی پتنگی ٹول گیٹ پر پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی لی۔اس تلاشی کے دوران یہ بھاری رقم ضبط کی گئی۔

گاڑی میں سوار شخص کی شناخت اے پی کے وجئے واڑہ سے حیدرآباد کی طرف سفر کر نے ولے ابھیشیک کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس نے جب اس سے اس رقم کی رسید کے بارے میں پوچھا تو وہ اس رقم کی رسید دکھانے میں ناکام رہا جس کے بعد یہ رقم ضبط کرلی گئی۔

پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے اور اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے تاکہ یہ پتہ چل پائے کہ اتنی بھاری رقم وہ کہاں سے لا رہا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button