حیدرآباد

مسلم آبادی والے اضلاع میں منی حج ہاوز تعمیر کئے جائیں گے

صدرنشین حج کمیٹی تلنگانہ ریاست محمد سلیم نے کہا کہ ظہیرآباد میں منی حج ہاوز کی تعمیر کے لئے تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: صدرنشین حج کمیٹی تلنگانہ ریاست محمد سلیم نے کہا کہ ظہیرآباد میں منی حج ہاوز کی تعمیر کے لئے تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع
تلنگانہ حج کمیٹی کا اتوار کو عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع
عازمین حج کا کل پہلا تربیتی اجتماع
شیعہ عازمین حج کیلئے اطلاع
حج کمیٹی کے زیراہتمام اتوار 14مئی کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع

انہوں نے کہا کہ اس منی حج ہاوز میں عازمین حج کو تربیت کے علاوہ خواتین کو ٹیلرنگ اور نوجوان تعلیم اور فنی تربیت کا انتظام کیا جائے گا۔ صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حج کمیٹی کی جانب سے تلنگانہ کے اضلاع جہاں پر مسلم آبادی ہے وہاں پر منی حج ہاوز تعمیر کئے جائیں گے تاکہ اس کے ذریعہ اضلاع کے عازمین حج کو سہولت ہوسکے۔

اس سلسلہ میں حج کمیٹی کے ارکان کا ایک وفد چیف منسٹر کے سی آر‘ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ سے نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج حج کمیٹی تلنگانہ ریاست کے ارکان کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس میٹنگ میں رکن اسمبلی ایم آئی ایم جعفر حسین معراج‘ بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین‘ صدرنشین وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان‘ارکان حج کمیٹی غلام احمد حسین‘ سید نظام الدین جعفر خاں‘ نصیر الدین‘ میر نادر علی رضوی‘ عاصمہ سلطانہ‘ اگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی بی شفیع اللہ‘ اے ای او حج کمیٹی عرفان شریف نے شرکت کی۔

محمد سلیم نے کہا کہ حج ہاوز کی بلڈنگ میں ایک فلور میں 5 اسٹار ہوٹل کی طرح سہولتیں فراہم کی جائے گی۔ ملک اور ریاست اور بیرون ریاست کے اقلیتی محکموں سے وابستہ عوامی نمائندے دیگر کو اس ہوٹل میں قیام کی سہولتیں فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال تلنگانہ ریاست سے 7000 سے زیادہ عازمین حج کو روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے جلد وہ عمرہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ وہ کعبۃ اللہ اور مدینہ منورہ کے قریب میں تلنگانہ کے حاجیوں کو ٹھہرانے کے لئے سعودی قونصل جنرل کو توجہ دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کے عازمین حج کی آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی سہولت 15 فروری سے آغاز ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے بہ نسبت عازمین حج کو حج کرنے کے لئے 4 لاکھ کے بجائے 3 لاکھ یا 3,25000 روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے سنٹرل حج کمیٹی سے نمائندگی کرلی ہے۔

پریس کانفرنس میں ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج‘ رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس محمد فاروق حسین دیگر موجود تھے۔