ایم ایل اے خریدی کیس: ایک ملزم تلنگانہ ہائیکورٹ سے رجوع

ایک ملزم کیرالا سے تعلق رکھنے والے جگد سوامی نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے ان کو تلنگانہ کی ایس آئی ٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس پر روک لگانے کی خواہش کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی برسراقتدار جماعت ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کی خریداری کی کوشش کے سنسنی خیز معاملہ کے ایک ملزم کیرالا سے تعلق رکھنے والے جگد سوامی نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے ان کو تلنگانہ کی ایس آئی ٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس پر روک لگانے کی خواہش کی ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں واضح کیا کہ ان کا ایم ایل ایز کی خریداری کے معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور انہیں اس کیس میں غیر قانونی طور پر پھنسایا گیا ہے۔ پیر کو ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پولیس نے اس کیس میں جگد سوامی کے تعلق سے اہم شواہد جمع کئے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button