ایم ایل ایز خریدی معاملہ، 3 ملزمین کی دوبارہ گرفتاری

سائبر آباد پولیس نے ان تینوں کو نندو کے مکان سے دوبارہ گرفتار کیا ہے۔ توقع ہے کہ پولیس، میڈیکل چیک اپ کے بعد ان تینوں کا بیان قلمبند کرے گی اور ان تین ملزمین کو تحویل میں لینے کیلئے دوبارہ عدالت میں پیش کرے گی۔

حیدرآباد: شہر کی ایک تحت کی عدالت کے احکام پر تلنگانہ ہائی کورٹ کے حکم التواء کے چند گھنٹوں کے بعد سائبر آباد پولیس نے کیاش فار ایم ایل ایز کے سنسنی خیز کیس میں ماخوذ تین ملزمین کو ہفتہ کے روز دوبارہ گرفتار کرلیا۔

 اے سی بی کی خصوصی عدالت نے دو دن قبل تین ملزموں رامچندرا بھارتی عرف ستیش شرما، کورے نندا کمار عرف نندو اور سمہا یاجی کو جنہیں بی جے پی ایجنٹ بتایا جارہا ہے، عدالتی تحویل میں دینے سے انکار کردیا تھا۔

 سائبر آباد پولیس نے ان تینوں کو نندو کے مکان سے دوبارہ گرفتار کیا ہے۔ توقع ہے کہ پولیس، میڈیکل چیک اپ کے بعد ان تینوں کا بیان قلمبند کرے گی اور ان تین ملزمین کو تحویل میں لینے کیلئے دوبارہ عدالت میں پیش کرے گی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button