حیدرآباد

امریکی قونصل خانہ کی نانک رام گوڑہ منتقلی

امریکہ‘حیدرآباد میں واقع نانک رام گوڑہ کے علاقہ میں 340 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کردہ نئی عمارت میں 20 مارچ سے اپنی قونصل خانہ خدمات منتقل کر رہا ہے۔

حیدرآباد: امریکہ‘حیدرآباد میں واقع نانک رام گوڑہ کے علاقہ میں 340 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کردہ نئی عمارت میں 20 مارچ سے اپنی قونصل خانہ خدمات منتقل کر رہا ہے۔

جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ قونصل خانہ ہند۔ امریکہ مثالی رفاقت کی سمت میں ٹھوس سرمایہ کاری کا ایک اہم قدم ہے۔اس اقدام کے سلسلہ میں امریکی قونصل خانہ حیدرآباد نے اپنی خدمات سے متعلق تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

20 مارچ کی صبح 8:30 بجے، امریکی قونصل خانہ اپنے نئے  مقام پر کام کرنا شروع کردے گا‘جس کا پتہ ہے سروے نمبر 115/1، فینانشیل ڈسٹرکٹ، نانک رام گوڑہ‘ حیدرآباد‘ تلنگانہ‘500032۔ قونصل خانہ اپنے موجودہ پتہ پائیگاہ پیلیس’ بیگم پیٹ میں 15 مارچ دوپہر 12:00 بجے سے اپنا کام بند کر دے گا۔ 15 مارچ کی دوپہر 12:00 بجے سے 20 مارچ کی صبح 8:30 بجے تک قونصل خانہ عوام کیلئے بند رہیگا۔

جن امریکی شہریوں کو آج سے 20 مارچ کی صبح 8:30 بجے کے درمیان قونصل خانہ کی ہنگامی خدمات کی ضرورت ہوتی ہے وہ 40338300 040 91+ پرربط کریں۔قونصل خانہ کے غیر ہنگامی سوالات کیلئے امریکی شہری HydACS@state.gov پر ای میل کریں۔

ویزا کے درخواست دہندگان جن کا ویزا انٹرویو آج اور 15 مارچ کے درمیان طے شدہ ہے انہیں اپنے انٹرویو کے لیے پائیگاہ پیالیس‘ بیگم پیٹ جانا چاہیے۔ ویزا کے درخواست دہندگان جن کا ویزا انٹرویو 23  مارچ کو یا اس کے بعد طے شدہ ہے‘ انہیں نانک رام گوڑہ میں امریکی قونصل خانہ کی نئی سہولت پر جانا ہوگا۔

دیگر تمام ویزا خدمات – بشمول بائیو میٹرکس اپائنٹمنٹس‘ ”ڈراپ باکس“اپائنٹمنٹس (انٹرویو کی چھوٹ) اور پاسپورٹ پک اپ ‘ ویزا ایپلیکیشن سینٹر (VAC) میں ہوتا رہے گا‘جسکا پتہ لوور کنکورس، ہائی ٹیک سٹی میٹرو اسٹیشن، مادھا پور‘ حیدرآباد  500081 ہے۔

قونصل خانہ کی منتقلی کی کاروائی کا ویزا ایپلیکیشن سنٹرکے کام کاج پرکوئی اثر نہیں پڑیگا۔قونصل خانہ کی خدمات کے بارے میں عام سوالات کیلئے‘ براہ کرم  4844644 120 91 +  اور 62011000 22 91 +پر ربط کریں۔

امریکی قونصل خانہ کے نانک رام گوڑہ منتقلی کے بارے میں اپڈیٹس کیلئے‘ براہ کرم قونصل خانہ کے ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں: ٹویٹر اکاؤنٹ @USAndHyderabad انسٹاگرام (@USCGHyderabad) اور فیس بک اکاؤنٹ  (usconsulategeneralhyderabad@)۔