تعلیم و روزگار

تلنگانہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے تقررات، اعلامیہ جاری۔اہل افراد سے درخواستیں مطلوب

نئے وائس چانسلرس کے تقررکیلئے اہل افراد سے درخواستیں طلب کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیمات بی ینکٹیشم نے اعلامیہ جاری کیا۔28جنوری سے 12 فروری کی شام 5 بجے تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔

حیدرآباد: محکمہ اعلیٰ تعلیم نے تلنگانہ کی 10 یونیورسٹیزکے نئے وائس چانسلرس کے تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیاہے۔

متعلقہ خبریں
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
پالی سیٹ کا اعلامیہ جاری درخواستوں کی وصولی کا آغاز
ریسڈنشیل اسکولس میں تقررات، اگست میں تحریری امتحانات متوقع
دونوں شہروں میں 41 نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کے احکام جاری
گروپ IV کے طلبہ کیلئے 55روزہ مفت کراش کورس

ان یونیورسٹیزکے موجودہ وائس چانسلر س کی تین سالہ میعادمئی میں ختم ہونے جارہی ہے۔

نئے وائس چانسلرس کے تقررکیلئے اہل افراد سے درخواستیں طلب کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیمات بی ینکٹیشم نے اعلامیہ جاری کیا۔28جنوری سے 12 فروری کی شام 5 بجے تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔

حکومت کی جانب سے جئے این ٹی یو اور عثمانیہ یونیورسٹی (حیدرآبا د)کاکتیہ یونیورسٹی‘ ورنگل‘ تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد‘شاتاوہانہ یونیورسٹی کریم نگر‘پالمورو یونیورسٹی محبوب نگر‘ مہاتماگاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ‘ تلگویونیورسٹی‘اگریکلچر یونیورسٹی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی حیدرآباد کیلئے نئے وائس چانسلرس کا تقرر کیا جائے گا۔

تفصیلات www.tsche.ac.in پرحاصل کی جاسکتی ہیں۔