حیدرآباد

کووڈ کے متعلق خدشات کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہا کہ عوام کو کووڈ ویکسین لینے میں لاپرواہی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔ ہریش راؤ نے عہدیداروں کو تمام پرائمری ہیلتھ سنٹرس اور اربن پرائمری ہیلتھ سنٹرس میں کووڈ ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے عوام سے کووڈ کے متعلق خدشات کا شکار نہ ہونے کی اپیل کی تاہم انہیں بدستور چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔ آج محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ریاست میں کووڈ کی صورتحال پر غور کرنے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
عوام کی آنکھوں کی حفاظت میں حکومت کا ناقابل تسخیر ریکارڈ
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کے سی آر کٹر ہندو: ہریش راو
عثمانیہ ہاسپٹل کیلئے نئی عمارت تعمیر کی جائے گی: ہریش راؤ

 انہوں نے کہا کہ عوام کو کووڈ ویکسین لینے میں لاپرواہی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔ ہریش راؤ نے عہدیداروں کو تمام پرائمری ہیلتھ سنٹرس اور اربن پرائمری ہیلتھ سنٹرس میں کووڈ ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے عہدیداروں کو ریاست کیلئے مزید کووڈ ویکسین کی خوراک حاصل کرنے کیلئے مرکزی حکومت کے نام مکتوب تحریر کرنے کی ہدایت دی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ گذشتہ روز مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستی حکومت کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے کورونا کے واقعات میں اضافہ کی لہر کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔

 مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد آج صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہریش راؤ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ راؤ نے کہا کہ ریاست میں کووڈ کی وباء پر مکمل قابو پالیا گیا ہے اور عوام کو پریشان ہونے اور خدشات کی نذر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔