تعلیم و روزگار

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات، ادخال فیس کی تاریخ کا اعلان

پروفیسر ایس اے شکور‘ معتمد عمومی کے بموجب ادارہئ ادبیات اردو کے امتحانات اردو ماہر‘ اردو عالم‘ اردو فاضل‘ حیدرآباد وسکندرآباد‘ اضلاع و بیرون ریاست تلنگانہ کے تمام مراکز پر ایک ساتھ ماہ دسمبر 2023 میں منعقد ہوں گے۔

حیدرآباد: پروفیسر ایس اے شکور‘ معتمد عمومی کے بموجب ادارہئ ادبیات اردو کے امتحانات اردو ماہر‘ اردو عالم‘ اردو فاضل‘ حیدرآباد وسکندرآباد‘ اضلاع و بیرون ریاست تلنگانہ کے تمام مراکز پر ایک ساتھ ماہ دسمبر 2023 میں منعقد ہوں گے۔

ادخال فیس کی آخری تاریخ بغیر دیرینہ کے 23 اکتوبر تا 25 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ 100 روپے دیرینہ کے ساتھ 26 نومبر تا 5 دسمبر اور 500 روپے دیرینہ کے ساتھ تتکال اسکیم کے تحت 6 تا 10 دسمبر امتحان میں راست ادارہئ ادبیات اردو‘ پنجہ گٹہ حیدرآباد میں داخل کی جاسکتی ہے۔

نامکمل درخواست فارمس مسترد کردیئے جائیں گے اور کوئی مراسلت نہیں کی جائے گی۔ فیس حسب سابقہ کی طرح مقرر ہے‘ اردو ماہر کی فیس 250 روپے‘ اردو عالم 300 روپے‘

اردو فاضل حصہ اول 250‘ اردو فاضل حصہ دوم 300 روپے‘ اردو فاضل مکمل 500 روپے اور جزوی امتحانات اردو ماہر‘ اردو عالم اور اردو فاضل ایک تا دو پرچوں کے لئے 150 روپے 3 تا 5 پرچوں کے لئے 250 روپے (اردو عالم کے 3 تا 6 پرچوں کے لئے 300 روپے) مقرر کی گئی ہے۔

پروفیسر ایس اے شکور نے تمام تعلیمی مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی ہے کہ درخواست فارمس کی مکمل خانہ پری درخواست گزار سے کرائیں اور مع فیس بہ ذریعہ ڈیمانڈ ڈرافٹ بحق ”ادارہئ ادبیات اردو“ پنجہ گٹہ حیدرآباد پر داخل کریں۔

راست طور پر بھی مندرجہ بالا امتحانات کی درخواستیں شعبہ امتحانات‘ ایوان اردو پنجہ گٹہ‘ حیدرآباد میں داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 040-29310469 سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔