حیدرآباد

صرف بی جے پی ہی مجلس کو قابو میں رکھ سکتی ہے: بنڈی سنجے

رکن پارلیمنٹ کریم نگر نے کہا کہ گذشتہ روز این آئی اے نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف مقامات پر دھاوا کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہاکہ خود حفاظتی تربیت کے نام پر پی ایف آئی اپنی سرگرمیوں کو وسعت دے رہی تھی۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ ورکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے کمار نے الزام عائد کیا کہ مجلس کی تائید و حمایت سے پی ایف آئی اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور مجلس کی دوست جماعت ٹی آ رایس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

 آج ناگول میں پرجا سنگرام یاترا کے چوتھے مرحلہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے صدر بی جے پی نے کہا کہ اگر بی جے پی کو تلنگانہ میں اقتدار حاصل ہوتا ہے تو پی ایف آئی کے وجود کو ہی ختم کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس پر صرف بی جے پی کے ذریعہ ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔

 رکن پارلیمنٹ کریم نگر نے کہا کہ گذشتہ روز این آئی اے نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف مقامات پر دھاوا کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہاکہ خود حفاظتی تربیت کے نام پر پی ایف آئی اپنی سرگرمیوں کو وسعت دے رہی تھی۔ ان کا مقصد بی جے پی قیادت کو نشانہ بنا نا ہے۔