حیدرآباد

سڑکوں پر گھومنے والے بچوں کے تحفظ کیلئے حیدرآباد میں آپریشن اسمائل

سائبرآباد پولیس کمشنر اسٹیفن رویندرا کی ہدایت پر آج سائبرآباد پولیس کمشنریٹ میں سائبرآباد ویمن اینڈ چلڈرن سیفٹی ونگ ڈی سی پی کویتا کی نگرانی میں آپریشن سمائل کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

حیدرآباد: سڑکوں پر پھرنے والے آوارہ بچوں، بندھوامزدوربچوں، چھوٹے کارخانوں میں کام کرنے والے بچوں، والدین سے بچھڑجانے والے بچوں کے تحفظ کیلئے ہونے والے آپریشن اسمائل کے سلسلہ میں تلنگانہ کے سائبرآباد کمشنریٹ حدود میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔یہ آپریشن ایک ماہ تک چلایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
شعبہ لائف سائنسس کیلئے50 ہزار گریجویٹس کو ہنر مند بنانے کا ہدف: سریدھر بابو

سائبرآباد پولیس کمشنر اسٹیفن رویندرا کی ہدایت پر آج سائبرآباد پولیس کمشنریٹ میں سائبرآباد ویمن اینڈ چلڈرن سیفٹی ونگ ڈی سی پی کویتا کی نگرانی میں آپریشن سمائل کا جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں مختلف فریقین جیسے ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر، لیبر ڈپارٹمنٹ، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی، بچپن آندولن نے حصہ لیا اور بچوں کے تحفظ کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ڈی سی پی کویتا نے کہا کہ آپریشن ا سمائل ہر سال جنوری میں منعقد کیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال 1072 آوارہ بچوں کو بچاتے ہوئے ریسکیو ہوم لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں سائبر آباد متحدہ رنگاریڈی ضلع آپریشن اسمائل میں پہلے نمبر پر رہا۔

اس مہم کے حصہ کے طور پر، 14 سال سے کم عمر کے بچوں،کچرے چننے والے بچوں اور آوارہ بچوں کے ساتھ ساتھ کارخانوں اور مختلف اشیا کی تیاری کے یونٹس میں کام کرنے والے بچوں کو بچاتے ہوئے انہیں ریسکیو ہوم منتقل کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل کے مستقبل کے شہری ہیں۔ سائبرآباد پولیس کمشنر اسٹیفن رویندرا کی موجودگی میں، سماجی، معاشی وجوہات کی وجہ سے ایسے مظلوم بچوں کو بچانے کے لیے ضروری عملہ اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔