حیدرآباد

پائلٹ روہت ریڈی کی سیکورٹی بڑھادی گئی

فی الحال، روہت ریڈی کے پاس 2+2 سیکورٹی ہے۔ اس معاملہ کے منظرعام پر آنے کے بعد، اس تعداد کو بڑھا کر 4+4 کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ انہیں بلٹ پروف گاڑی بھی الاٹ کی جا رہی ہے۔

حیدرآباد: حکمران جماعت ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے معاملہ کو منظرعام پر لانے والے ایم ایل اے  پائلٹ روہت ریڈی کی سیکورٹی بڑھانے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے روہت ریڈی کو 4+4 گن مین الاٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ فی الحال، روہت ریڈی کے پاس 2+2 سیکورٹی ہے۔ اس معاملہ کے منظرعام پر آنے کے بعد، اس تعداد کو بڑھا کر 4+4 کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ انہیں بلٹ پروف گاڑی بھی الاٹ کی جا رہی ہے۔

اس معاملہ میں ٹی آر ایس کے چار ارکان اسمبلی کو پارٹی سے الگ ہونے کا لالچ دیا گیا تھا۔اس معاملہ نے ریاست کی سیاست میں سنسنی پیدا کر دی تھی۔ روہت ریڈی اس معاملے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

پولیس نے ان کی دی گئی اطلاع پر معین آباد فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا اور ملزمین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس نے ان کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا۔ احتیاطی تدابیر کے تحت حکومت نے ان کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔