تلنگانہ

سنگارینی کا 9ماہ میں 23ہزار کروڑ کا کاروبار

منیجنگ ڈائرکٹر سنگارینی کالریز سریدھر نے کہا کہ جاریہ مالی سال کے پہلے9مہینوں میں کمپنی کا جملہ کاروبار23,225 کروڑ روپے رہا ہے جو گذشتہ سال سے23فیصد زیادہ ہے۔

حیدرآباد: منیجنگ ڈائرکٹر سنگارینی کالریز سریدھر نے کہا کہ جاریہ مالی سال کے پہلے9مہینوں میں کمپنی کا جملہ کاروبار23,225 کروڑ روپے رہا ہے جو گذشتہ سال سے23فیصد زیادہ ہے۔

آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران کاروبار 18,956 کروڑ رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کمپنی کا کاروبار اسی رفتار سے جاری رہتا ہے تو رواں مالی سال کے اواخر تک جملہ کاروبار 34,000 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گا۔

سریدھر نے کہا کہ گذشتہ9مہینوں کے دوران کوئلہ کی فروخت سے 19,934 کروڑ اور برقی کی فروخت سے 3,291 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جاریہ سال 2023 میں چار نئی کانوں سے کوئلہ کی نکاسی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو اوپن کاسٹ مائننگ کے ذریعہ کوئلہ کی نکاسی میں اضافہ کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ڈائرکٹرس چندر شیکھر راؤ، بلرام، ستیہ نارائنہ راؤ و دیگر موجود تھے۔