تلنگانہ کی صورتحال پر وزیر اعظم مودی کی گہری نظر

ڈاکٹر لکشمن نے مودی کو اس یاترا کی تفصیل اور عوام سے حاصل زبردست ردعمل سے واقف کرایا۔ جس پر مودی نے کہا کہ بنڈی سنجے کی تلنگانہ میں پیدل یاترا سارے ملک کے لئے مثالی ثابت ہوگی۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی، تلنگانہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وقتاً فوقتاً تلنگانہ کی سیاسی صورتحال اور بی جے پی کے موقف کے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔

بی جے پی ذرائع کے مطابق مودی نے گذشتہ روز اپنے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے امیت شاہ اور جگت پرکاش نڈا اور ڈاکٹر کے لکشمن کے ساتھ علحدہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی پیدل یاترا پر تفصیلی طور پر بات چیت کی گئی۔

 انہوں نے ڈاکٹر کے لکشمن سے یاترا سے ہونے والی فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے یاترا کے تئیں عوام کے ردعمل پر رپورٹ طلب کی۔

ڈاکٹر لکشمن نے مودی کو اس یاترا کی تفصیل اور عوام سے حاصل زبردست ردعمل سے واقف کرایا۔ جس پر مودی نے کہا کہ بنڈی سنجے کی تلنگانہ میں پیدل یاترا سارے ملک کے لئے مثالی ثابت ہوگی۔ زعفرانی جماعت کے اہم قائدین کے مطابق بی جے پی ہائی کمانڈ کی ساری توجہ کرناٹک اور تلنگانہ پر مرکوز ہے اور اسی لئے جاریہ سال مودی نے تلنگانہ کا چار بار دورہ کیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button