حیدرآباد

12ہزار اقلیتی بیروزگار امیدواروں کو قرض کی فراہمی کا منصوبہ: امتیاز اسحاق

اب مزید70کروڑ کا اضافہ کیا گیا اب منظورہ جملہ رقم120کروڑ روپے ہوگئی ہے۔اس اسکیم کے تحت7000 امیدواروں کو سبسیڈی پر قرض دیا جائے گا۔ جملہ12 ہزار امیدواروں کو قرض دیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محمد امتیاز اسحاق نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے مالی امداد اسکیم کیلئے مزید70 کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔ جبکہ چندیوم قبل اس اسکیم کے تحت5 ہزار بیروزگار اقلیتی امیدواروں کو قرض کی فراہمی کیلئے 50کروڑ منظور کئے گئے تھے۔

 اب مزید70کروڑ کا اضافہ کیا گیا اب منظورہ جملہ رقم120کروڑ روپے ہوگئی ہے۔اس اسکیم کے تحت7000 امیدواروں کو سبسیڈی پر قرض دیا جائے گا۔ جملہ12 ہزار امیدواروں کو قرض دیا جارہا ہے۔

 صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محمد امتیاز اسحاق نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ5ہزار بے روزگار اقلیتی امیدواروں کو سبسیڈی پر قرض دینے کے اعلان کے بعد تاحال 30ہزار آن لائن درخواستیں داخل کی گئیں۔چیف منسٹر کے سی آر نے درخواستوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے مزید70 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کی صدارت میں جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں ریاستی وزراء محمد محمود علی کے ایشور اور دیگر نے شرکت کی۔

انہوں نے اس اسکیم کے لئے مزید70 کروڑ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن درخواستیں 5 جنوری تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ ضرورت مند امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ اس موقع سے استفادہ کریں۔