بھارت جوڑو یاترا میں راہول گاندھی کا قبائیلیوں کے ساتھ رقص

بنکروں نے اپنے مسائل سے راہول گاندھی کوواقف کروایا۔ راہل گاندھی نے صبح 10 بجے اینوگنڈہ کے گوپال ریڈی گارڈن میں کچھ دیر کیلئے توقف کیا جہاں انہوں نے آرام کیا۔

حیدرآباد: کانگریس لیڈرراہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں چوتھے دن بھی جاری ہے۔ ہفتہ کی صبح چھ بجے محبوب نگر ضلع کے جئے پرکاش انجینئرنگ کالج سے ان کی یاترا کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر بھدراچلم سے آئے ہوئے قبائلیوں نے ان سے ملاقات کی۔

راہول گاندھی نے ان کے ساتھ کچھ دیر کے لئے رقص بھی کیا۔ یاترا میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی ڈگ وجئے سنگھ، اے آئی سی سی کے رکن جئے رام رمیش، تلنگانہ سی ایل پی لیڈرملوبھٹی وکرامارکا،مدھویاشکی گوڑ،پونم پربھاکر، رکن اسمبلی سیتکا،عثمانیہ یونیورسٹی،کاکتیہ یونیورسٹی کے بعض طلبہ کے ساتھ ساتھ اداکارہ پونم کورنے بھی حصہ لیا۔

بنکروں نے اپنے مسائل سے راہول گاندھی کوواقف کروایا۔ راہل گاندھی نے صبح 10 بجے اینوگنڈہ کے گوپال ریڈی گارڈن میں کچھ دیر کیلئے توقف کیا جہاں انہوں نے آرام کیا۔

راہول گاندھی کی یاترا شام چار بجے پھر شروع ہوگی۔ شام کو تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کے ساتھ کئی لیڈران اس پد یاترا میں حصہ لیں گے۔ اس یاترا پر عوام کاکافی جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button