حیدرآباد

راہول کی بھارت جوڑو یاترا، سیاسی منظر نامہ بدل دے گی: ملیکارجن کھرگے

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم کھرگے جو شہر حیدرآباد میں راہول گاندھی کی اس یاترا میں شامل ہوئے، نے کہا کہ انہوں نے شہرکے بوئن پلی علاقہ میں اس یاترا میں حصہ لینے والوں سے بات کی۔

حیدرآباد: کانگریس صدرملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترا،خاموش انقلاب لارہی ہے جو سیاسی منظرنامہ کو بدل دے گی۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم کھرگے جو شہر حیدرآباد میں راہول گاندھی کی اس یاترا میں شامل ہوئے، نے کہا کہ انہوں نے شہرکے بوئن پلی علاقہ میں اس یاترا میں حصہ لینے والوں سے بات کی۔

انہوں نے کہاکہ یہ افراد راہل گاندھی کے ساتھ 3500کلومیٹر پیدل چل رہے ہیں اور یہ افراد ہماری پارٹی کیڈرکے لئے ایک عظیم جذبہ ہیں۔ راہول گاندھی، شہر کے نواحی علاقہ پتنگی ٹول پلازہ کے قریب رات میں قیام کریں گے۔