پٹرول پمپ پر دھاوا، چپ لگا کر فیول چوری کا انکشاف

گاڑی سواروں نے پولیس سے شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ راجندرنگر پلرنمبر313 پر واقع اس پٹرول پمپ پر چپ لگاتے ہوئے دھوکہ دیا جارہا ہے اور کم پٹرول وڈیزل سپلائی کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ راجندرنگر میں ایک پٹرول پمپ میں پٹرول کی چوری کے واقعہ کا پولیس نے پتہ چلایاہے۔ پٹرول پمپ پرچپ لگاکرپٹرول اورڈیزل ڈلوانے کیلئے آنے والوں کو کم مقدار میں پٹرول اور ڈیزل فراہم کرتے ہوئے دھوکہ دیاجارہا تھا۔

اس واقعہ کاعلم ہونے پرعہدیداروں نے اس پٹرول پمپ پر چھاپہ مارتے ہوئے اس کے مالک کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

گاڑی سواروں نے پولیس سے شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ راجندرنگر پلرنمبر313 پر واقع اس پٹرول پمپ پر چپ لگاتے ہوئے دھوکہ دیا جارہا ہے اور کم پٹرول وڈیزل سپلائی کیاجارہا ہے۔

اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے محکمہ اوزان وپیمائش،سیول سپلائز کے ساتھ مل کر اس پٹرول پمپ پر چھاپہ مارا اور اس چپ کو برآمد کرلیاجس کے ذریعہ دھوکہ دیاجارہا تھا۔

پولیس نے اس چپ کو ضبط کرلیا اوراس خصوص میں پٹرول پمپ کے مالک کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button