حیدرآباد

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں اس ماہ کی 17 تاریخ تک ریاست میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران نظام آباد شہر میں شدید بارش ہوئی۔ آدھے گھنٹے تک شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔

حیدرآباد: ہوا کے کم دباو کے زیراثرشہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ بنجارہ ہلز، میاں پور، چندا نگر، خیریت آباد، سوماجی گوڑا، مشیرآباد، چکڑا پلی، بھولک پور، کواڑی گوڑہ، جواہر نگر،دومل گوڑا، کوکٹ پلی، حیدر نگر، آلوین کالونی، نظام پیٹ اور پرگتی نگرمیں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں اس ماہ کی 17 تاریخ تک ریاست میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران نظام آباد شہر میں شدید بارش ہوئی۔ آدھے گھنٹے تک شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔

 ریلوے اسٹیشن میں گھٹنوں تک پانی داخل ہوگیا۔ضلع میں ایک ہفتے سے جاری بارش کے باعث دھان کی فصلو ں کو نقصان پہنچا۔ زمین بوس ہو رہی ہیں۔

کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ میں شدید بارش کی وجہ سے تمام سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ سنگاریڈی ضلع کے ظہیر آباد اور جھراسنگم منڈلوں میں شام کے وقت موسلادھار بارش ہوئی۔ ہنمکنڈہ میں موسلادھار بارش سے اہم سڑکوں پر پانی جمع ہے۔