راجہ سنگھ موٹرسائیکل پر اسمبلی پہنچا

راجہ سنگھ،حکام کی جانب سے اس کو الاٹ کردہ بلٹ پروف کار کے باربار سڑک کے درمیان خراب ہونے پر حکومت کی جانب سے دوسری گاڑی فراہم کرنے کی اس کی درخواستوں کو نظرانداز کرنے پر برہم ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کا رکن اسمبلی راجہ سنگھ موٹر سائیکل پر اسمبلی پہنچا۔ وہ حکومت کی طرف سے اسے الاٹ کی گئی بلٹ پروف کار کے خلاف احتجاج کے لیے بلٹ گاڑی پر اسمبلی پہنچا۔ اس کے پیچھے اس کا سیکوریٹی اہلکار تھا۔

 راجہ سنگھ،حکام کی جانب سے اس کو الاٹ کردہ بلٹ پروف کار کے باربار سڑک کے درمیان خراب ہونے پر حکومت کی جانب سے دوسری گاڑی فراہم کرنے کی اس کی درخواستوں کو نظرانداز کرنے پر برہم ہے۔

 گذشتہ روزحکومت کے رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس نے حیدرآباد میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی بھون کی گیٹ کے قریب اس کار کو چھوڑدیا تھا اور احتجاج کیا تھا جس پر اس کو پولیس نے حراست میں لے لیاتھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button