حیدرآباد

چیف منسٹراورکے ٹی آرکیخلاف راجہ سنگھ کے توہین آمیزریمارکس

رکن اسمبلی گوشہ محل راجہ سنگھ نے کہاکہ مجلس کی قیادت ایوان اسمبلی میں میٹرو ریل کا مطالبہ کرتی ہے اور پھر چیف منسٹرکے چیمبرمیں جاکراس کی مخالفت کرتی ہے۔ مجلس قیادت کوخوف ہے کہ پرانا شہر ترقی کرنے سے ان کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔

حیدرآباد:بی جے پی کے متنازعہ رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے پھرایک بار چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤ اورکے ٹی راماراؤکیخلاف غیرپارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا۔انہوں نے پرانے شہر میں آج میٹرو ریل پراجکٹ پر عمل آوری کامطالبہ کررہے بی جے پی قائدین کی احتیاطاً گرفتاریوں پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔

راجہ سنگھ نے کے سی آر کو بٹے باز اور کے ٹی راماراؤ کو جوکر قرار دیا۔ انہوں نے حکومت سے جاننا چاہا کہ بی جے پی کے مطالبہ میں کیا غلطی تھی؟ حکمران اسمبلی میں بیانات تودیتے ہیں مگران پرعمل کرنا ضروری نہیں سمجھتے۔

رکن اسمبلی گوشہ محل راجہ سنگھ نے کہاکہ مجلس کی قیادت ایوان اسمبلی میں میٹرو ریل کا مطالبہ کرتی ہے اور پھر چیف منسٹرکے چیمبرمیں جاکراس کی مخالفت کرتی ہے۔ مجلس قیادت کوخوف ہے کہ پرانا شہر ترقی کرنے سے ان کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پرانے شہر کے مسلمانوں کوجان لینا چاہئے کہ ان کے حق میں جدوجہدکرنے والی واحد جماعت بی جے پی ہی ہے۔اگرآپ کواپنا علاقہ ترقیافتہ اور خوشحال دیکھناہے‘ معیشت کومستحکم ہوتاہوا دیکھنا چاہتے ہو تو پھر بی جے پی کاساتھ دیں۔

 یہ بات ذہن میں رکھ لیں کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کواقتدار حاصل ہونا یقینی ہے اور بی جے پی کے دور میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ آج سابق ترجمان بی جے پی میر فراست علی باقری کوبھی گرفتار کیا گیاہے۔