حیدرآباد

تلنگانہ میں برقی طلب میں ریکارڈ اضافہ

برقی کے زیادہ استعمال میں جنوبی ہند کی ریاستوں میں تلنگانہ کو دوسرا مقام حاصل ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ14 مارچ کو10:03 بجے دن ریاست میں 15,062 میگا واٹ برقی طلب درج کی گئی تھی۔ اب دو ہفتوں بعد اج11:01 بجے دن 15497میگا واٹ برقی طلب کو ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کی تاریخ میں آج سب سے زیادہ برقی طلب درج کی گئی۔ آج 11:01 بجے دن تک15,497 میگا واٹ برقی کی طلب درج کی گئی۔ عہدیداروں کے مطابق مارچ کے مہینہ کے آغاز سے ہی مسلسل  15,000 میگاواٹ سے زیادہ برقی طلب درج کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی

 برقی کے زیادہ استعمال میں جنوبی ہند کی ریاستوں میں تلنگانہ کو دوسرا مقام حاصل ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ14 مارچ کو10:03 بجے دن ریاست میں 15,062 میگا واٹ برقی طلب درج کی گئی تھی۔ اب دو ہفتوں بعد اج11:01 بجے دن 15497میگا واٹ برقی طلب کو ریکارڈ کیا گیا۔

عہدیداروں کے مطابق ریاست میں روزانہ برقی کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہتا جارہا ہے۔ زرعی سرگرمیں اور صنعتی ضروریات میں اضافہ کی وجہ سے برقی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

ریاست میں جملہ استعمال ہونے والی برقی میں 37 فیصد زرعی مقاصد کے لئے استعمال کی جاتی ہے ملک بھر میں زرعی مقاصد کیلئے سب سے زیادہ برقی استعمال کرنے والی ریاستوں میں تلنگانہ کو پہلا مقام حاصل ہے۔ گذشتہ سال مارچ کے مہینہ میں 14,160 میگا واٹ برقی استعمال کی گئی تھی۔

 دسمبر میں 14,750 میگا واٹ برقی کے استعمال کے ساتھ اُس ریکارڈکو بدل دیا گیا۔ اب تازہ ترین طور پر15497 میگاواٹ برقی استعمال کی گئی۔ سی ایم ڈی جینکو پربھاکر کے مطابق انہیں توقع تھی کہ مارچ میں برقی کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ محکمہ بلاخلل برقی طلب کو پورا کرنے تیار ہے۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ رواں موسم گرما میں برقی طلب16000 میگا واٹ سے تجاوز کرجائے گی۔