حیدرآباد

رمضان سے قبل مکہ مسجد کے تزئین نو کام مکمل کئے جائیں

وزیر بہبود نے مکہ مسجد کے تزئین نو کاموں کی بروقت تکمیل کے متعلق امور کی نگرانی کی ذمہ داری حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خان کے تفویض کی گئی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بہبود کو پلہ ایشور نے عہدیداروں کو ماہ مقدس رمضان سے قبل تاریخی مکہ مسجد کے تزئین نو کا موں کو مکمل کرلینے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
مکہ مسجد بم دھماکہ کے 16 سال مکمل، مہلوکین کے ورثاء انصاف سے محروم
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بغیر کسی عذر کے لوگوں کے سامنے کھلے عام روزہ توڑنا گناہ کبیرہ: مفتی اعظم مصر
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ
روزہ میں ماہواری شروع ہوجائے

محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہر میں مجوزہ کرسچن بھون کی تعمیر کیلئے ٹنڈر کے عمل کو 15 فروری تک مکمل کرنے کا مشورہ دیا کوپلہ ایشور نے کہا کہ کرسچن بھون کا اپل میں پہلے ہی سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے۔

 اور حکومت نے اس کام کیلئے10 کروڑ روپے بھی منظور کئے ہیں۔ کرسچن بھون کو بیرونی ماڈل کے طرز پر تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔ اجلاس کے دوران کرسچن بھون کی تعمیر کیلئے مختلف ماڈلس پر بھی غور وخوص کیا گیا۔

اس کے علاوہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے تحت قرض کی فراہمی اور فنڈس میں اضافہ کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عہدیداروں نے وزیر بہبود کو بتایا کہ اب تک قرض کے حصول کیلئے2لاکھ سے زیادہ درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

 انہوں نے مکہ مسجد کے تزئین نو کاموں کی بروقت تکمیل کے متعلق امور کی نگرانی کی ذمہ داری حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خان کے تفویض کی گئی ہے۔

اجلاس میں صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان، صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ مائنا رٹیز فینانس کارپوریشن محمد امتیاز اسحاق، سکریٹری اقلیتی امور احمد ندیم، منیجنگ ڈائرکٹر کنتی ویزلی اور منیجنگ ڈائرکٹر ٹمریز بی شفیع اللہ اور دیگر شریک تھے۔