ہائی ٹیک سٹی سے ایرپورٹ کیلئے آر ٹی سی بس خدمات کا آغاز

تلنگانہ اسٹیٹ آرٹی سی نے ہائی ٹیک سٹی سے شمس آبادایرپورٹ تک بس سرویس شروع کرنے کااعلان کیاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ آرٹی سی نے ہائی ٹیک سٹی سے شمس آبادایرپورٹ تک بس سرویس شروع کرنے کااعلان کیاہے۔

آرٹی سی کے اس پہل کوایرپورٹ مسافرین میں سہل اوربھروسہ مندسفر کا تجربہ فراہم کرنے کی سمت ایک قدم سمجھاجارہاہے۔

ٹی ایس آرٹی سی کے مطابق ہائی ٹیک سٹی میں شلپارامم سے ہر 30 منٹ کے وقفہ سے ایرپورٹ کے لئے بسیں روانہ ہوں گی۔بس سرویس کاآغاز صبح 4:30بجے سے ہوگا اور اس کا سلسلہ رات 11:30 بجے تک برقرار رہے گا۔

اس روٹ پر روزانہ سفر کرنے والوں کوٹکٹ پر 10فیصد کی چھوٹ دی جائے گی جبکہ تین یااس سے زائد افراد کو ٹکٹ میں 20فیصد ڈسکاونٹ دیاجائے گا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button