QNET کے اشتہار میں ثانیہ مرزا کا کام، وی سی سجنار کا اعتراض

وی سی سجنار نے کہا کہ معاشی جرائم مقدمات کا سامنا کررہی QNET کے لئے ثنایہ مرزا کا برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر تشہیر کرنا مناسب نہیں ہے۔ اس طرح کی کمپنیوں کی وجہ سے ملک کے مضبوط معاشی نظام کو نقصان پہنچا ہے۔

حیدرآباد: منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن وی سی سجنار نے معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے ملٹی لیول مارکیٹنگ کمپنیQNET کے اشتہار میں کام پر اعتراض ظاہر کیا۔

آج مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے وی سی سجنار نے کہا کہ معاشی جرائم مقدمات کا سامنا کررہی QNET کے لئے ثنایہ مرزا کا برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر تشہیر کرنا مناسب نہیں ہے۔ اس طرح کی کمپنیوں کی وجہ سے ملک کے مضبوط معاشی نظام کو نقصان پہنچا ہے۔

اپنے ٹوئٹ کو وی سی سجنار نے ثانیہ مرزا کو بھی ٹیگ کیا۔ انہوں نے مزید تحریر کیا کہ چند کمپنیز مشہور شخصیات کے ذریعہ تشہیر کرتے ہوئے دھوکہ دینے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ طور پرQNET کے ٹرانس ایکشن پر انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کی جانب سے تحقیقات جاری ہے۔QNET کیلئے اشتہارات میں کام کئے مشور اشخاص، فلم اسٹارس کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے عوام کو ایسی کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button