حیدرآباد

اپل اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میاچس کیلئے حفاظتی انتظامات

کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ڈی ایس چوہان نے ایک میڈیا کانفرنس میں اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میچس کے سیکورٹی انتظامات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔انہوں نے کہا کہ تمام میچوں کے لیے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

حیدرآباد: آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کے حصہ کے طور پر، حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں 7 میچس ہوں گے۔ پہلا میچ سن رائزرس حیدرآباد اور راجستھان رائلس کے درمیان 2 اپریل کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں
آئی پی ایل نیلامی میں مسلم کھلاڑیوں کو بھی بڑی رقم
آئی پی ایل 2024 میں پاکستانی کھلاڑی کی انٹری!
بی سی سی آئی، ہر ڈاٹ بال پر 500 درخت لگائے گا
اب لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں: رنکو سنگھ
دھونی کو آئی پی ایل سے ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے:کپل دیو

کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ڈی ایس چوہان نے ایک میڈیا کانفرنس میں اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میچس کے سیکورٹی انتظامات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔انہوں نے کہا کہ تمام میچوں کے لیے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

 اسٹیڈیم کے قریب 1500 پولیس ملازمین کے ساتھ حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تماشائیوں، عام لوگوں، میچ میں آنے والی مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنے کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی مسئلہ کو فوری حل کرنے کے لیے کوئیک ری ایکشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

 کرکٹ شائقین کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کریں،پچ پر جانے کی کوشش نہ کریں۔ سی سی کیمروں کے ساتھ حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلی مرتبہ کے مقابلے اس مرتبہ سی سی ٹی وی کیمروں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گاڑیوں کو پارک کرنے کے لیے اسٹیڈیم کے داخلی دروازے کے قریب پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔