جنسی مجرمین کا رجسٹرتیار کیاجائے گا: کے ٹی آر

وزیرموصوف کے ٹی آر نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے فوری طورپراس نظریہ پر رضامندی کااظہار کیا۔انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طورپر یہ کام کیاجائے گا۔اس نظریہ کا نوٹ بھیجیں اور اس کو ہم آگے بڑھائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں جنسی مجرمین کا رجسٹرتیار کیاجائے گا۔پدم شری ایوارڈیافتہ پرجولاتنظیم کی بانی سنیتاکرشنن کی اس تجویز کی پیشرفت کے سلسلہ میں ریاستی وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اتفاق کیا۔شہرحیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسکول میں کمسن لڑکی کے جنسی استحصال کے واقعہ کے بعد کرشنن نے وزیرموصوف کو ٹیگ کرتے ہوئے اس خصوص میں ٹوئیٹ کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا”کیا ہم امریکہ کے خطوط پر سیکس آفنڈر رجسٹر(جنسی مجرمین کا رجسٹر) تیاری کرسکتے ہیں۔یہاں تک کہ ملازمتوں پر تقرری کے معاملہ میں بھی عوام کو اس رجسٹرتک رسائی حاصل رہے گی۔میں اس نظریہ کے اس نوٹ کو پیش کرنے میں خوشی محسوس کررہی ہوں جو 20ممالک میں تحقیق کی بنیاد پر پیش کیاگیا ہے“۔

وزیرموصوف نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے فوری طورپراس نظریہ پر رضامندی کااظہار کیا۔انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طورپر یہ کام کیاجائے گا۔اس نظریہ کا نوٹ بھیجیں اور اس کو ہم آگے بڑھائیں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button