مخنث برادری سے شرمیلا کی معذرت خواہی

شرمیلا نے وضاحت کی کہ وہ اور ان کی پارٹی، مخنث برادری کا بیحد احترام کرتی ہے۔ الفاظ کے تبادلوں کے دوران لہجہ میں ان کی زبان سے یہ لفظ نکل پڑا تھا تاہم اس برادری کی توہیم کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی لیڈر وائی ایس شرمیلا نے چہارشنبہ کے روز ٹرانس جینڈرس (مخنثوں) سے معافی مانگ لی۔ شرمیلا کے توہین آمیز تبصرہ کے خلاف مخنثوں کے احتجاج کے ایک دن بعد وائی ایس تلنگانہ پارٹی کی صدر نے معذرت خواہی کرلی۔

 شرمیلا نے وضاحت کی کہ وہ اور ان کی پارٹی، مخنث برادری کا بیحد احترام کرتی ہے۔ الفاظ کے تبادلوں کے دوران لہجہ میں ان کی زبان سے یہ لفظ نکل پڑا تھا تاہم اس برادری کی توہیم کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ (مخنثوں) کا احترام کرتے ہیں اور اس حقیقت کو بھی تسلیم کرتے ہیں جو آپ کو سماج میں خصوصی مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے اگر کسی کو تکلیف ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہاں ہیں۔

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کی بہن شرمیلا نے کہا کہ کے سی آر کی زیر قیادت بی آر ایس حکومت سے ٹرانس جینڈر برادری کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔

شرمیلا نے کہا کہ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کو ایک بار اقتدار مل جائے تو وہ، مخنثوں کو نہ صرف ترقی بلکہ انہیں سماج میں با اثر مقام دلانے کیلئے بھر پور سعی کریں گی اور ٹرانس جینڈر برادری کی بہبود اور انہیں قرض کی فراہمی کیلئے مساعی انجام دیں گی۔

مخنث برادری نے منگل کے روز شہر حیدرآباد میں احتجاج منظم کرتے ہوئے شرمیلا سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا تھا۔ بصورت دیگر ان کی پدیاترا کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔ 19 فروری کو شرمیلا نے محبوب آباد میں اپنی پدایاترا کے دوران رکن اسمبلی شنکر نائک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ہیجڑا قرار دیاتھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button