ایم ایل اے شنکر نائک کیخلاف شرمیلا کی خواتین کمیشن سے شکایت

شرمیلا نے کہا کہ حکمران جماعت کے لیڈران اقتدار میں رہتے ہوئے سرکاری اراضیات پر غیرمجازطورپر قابض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو کے دور حکومت میں خواتین کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے حکمران جماعت بی آرایس کے رکن اسمبلی شنکر نائک کے خلاف خواتین کمیشن سے شکایت کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف رکن اسمبلی نے نامناسب تبصرے کیے ہیں۔

 شکایت میں وزراء سنگی ریڈی نرنجن ریڈی اور ستیہ وتی راٹھور کا نام بھی لیا گیا ہے۔ شرمیلا نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ قومی کمیشن برائے خواتین کی ذمہ داروں سے ملاقات بھی کریں گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی آر ایس لیڈران کو خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

شرمیلا نے کہا کہ حکمران جماعت کے لیڈران اقتدار میں رہتے ہوئے سرکاری اراضیات پر غیرمجازطورپر قابض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو کے دور حکومت میں خواتین کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔

شرمیلا نے کہا کہ خواتین کے قتل اور اغوا کے واقعات ہو رہے ہیں۔ شرمیلا نے سوال کیا کہ ریاست میں خواتین پر حملوں کے باوجود خواتین کمیشن کارروائی کیوں نہیں کر رہا ہے؟

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button