حیدرآباد

صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی سے ایس آئی ٹی کی پوچھ گچھ

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے صدرریونت ریڈی جنہوں نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے پیپر لیک ہونے کے معاملہ کے سلسلہ میں مختلف الزامات لگائے تھے سے آج خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) نے پوچھ گچھ کی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی آر ایس کارپوریٹر کا نگریس میں شامل
پرچہ سوالات افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بنڈی سنجے، ای راجندر اور بی جے پی کے دیگر قائدین گرفتار

 قبل ازیں کانگریس لیڈروں کے امکانی احتجاج کے پیش نظر پولیس نے کئی کانگریسی لیڈروں کو گھروں پر نظربند کردیا تاکہ احتجاج کے سبب کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

 ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے ٹی ایس پی ایس سی پیپر لیک ہونے پر الزامات عائد کرنے کے بعد ریونت ریڈی کو نوٹس جاری کی تھی جس میں ان سے خواہش کی گئی تھی کہ وہ 23 مارچ کو ایس آئی ٹی کے سامنے اپنے الزامات کے سلسلہ میں پیش ہوں۔

 پولیس نے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کو آنے سے روکنے کے لیے سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

 پولیس نے صرف ریونت کی گاڑی کو ایس آئی ٹی آفس جانے کی اجازت دی ہے۔

ذریعہ
یوین آئی