طیارہ میں دھواں، حیدرآباد ایرپورٹ پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

طیارہ کی لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے فلائٹ نمبرSG3737 میں اچانک دھوئیں کو محسوس کرتے ہی پائلٹ نے فوری طورپراے ٹی سی سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی جو اس کو دیدی گئی اور اس طیارہ نے محفوظ طورپر لینڈنگ کی۔

حیدرآباد: گوا سے حیدرآباد آنے والے اسپائس جیٹ کے طیارہ میں دھواں کے بعد فوری طورپر اس طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ شہر حیدرآبادکے شمس آباد ایرپورٹ پر کروائی گئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی طیارہ میں سوار مسافرین خوفزدہ ہوگئے۔

طیارہ کی لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے فلائٹ نمبرSG3737 میں اچانک دھوئیں کو محسوس کرتے ہی پائلٹ نے فوری طورپراے ٹی سی سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی جو اس کو دیدی گئی اور اس طیارہ نے محفوظ طورپر لینڈنگ کی۔

طیارہ میں دھوئیں سے ایک خاتون مسافر کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔یہ خاتون مسافر فی الحال ایرپورٹ کے احاطہ میں واقع اسپتال میں زیرعلاج ہے۔اس طیارہ میں 96مسافرین سوار تھے جنہوں نے اس طیارہ کی محفوظ لینڈنگ پر راحت کی سانس لی۔

 لینڈنگ کے بعد ا س طیارہ کی مرمت کاکام کیاجارہا ہے۔اس طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کے سبب 9پروازوں کے رخ کو موڑدیاگیا۔ان میں 6ڈومسٹک اور دو بین الاقوامی پروازیں تھیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button