حیدرآباد

تلنگانہ میں آئندہ ماہ سے ایس ایس سی امتحانات

امتحانات کیلئے ریاست بھر میں 2,652 مراکز قائم کے جارہے ہیں۔اس سال بھی امتحانات 11 کے بجائے چھ پرچوں پر مشتمل ہونگے۔ ہال ٹکٹ 24 مارچ سے ریاست کے تمام اسکولوں کو روانہ کیے جا چکے ہیں اور دفتر کی ویب سائٹ www.bse.telangana.gov.in پر بھی ہال ٹکٹس دستیاب ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ایس ایس سی کے امتحانات 3 سے 13 اپریل تک منعقد ہوں گے۔ امتحانا ت کے اوقات صبح 9.30 بجے سے 12.30 بجے دن رہیں گے تاہم کمپوزٹ کورس اور سائنس کے پرچوں کا دورانیہ صبح 9.30 بجے سے 12.50 بجے دن تک رہے گا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس ٹکٹ کے خواہشمندوں کا گاندھی بھون میں ہجوم۔ایک حلقہ سے کئی دعویدار
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

 امتحانات میں جملہ 4,94,620 امیدوار شریک ہوں گے جن میں 4,85,826 ریگولر امیدوار ہیں۔ امتحانات کیلئے  ریاست بھر میں 2,652 مراکز قائم کے جارہے ہیں۔اس سال بھی  امتحانات 11 کے بجائے چھ پرچوں پر مشتمل ہونگے۔ ہال ٹکٹ 24 مارچ سے ریاست کے تمام اسکولوں کو روانہ کیے جا چکے ہیں اور دفتر کی ویب سائٹ www.bse.telangana.gov.in پر بھی ہال ٹکٹس دستیاب ہیں۔

 حکومت نے نقائص سے پاک‘ پر امن اندازمیں امتحانات کے انعقاد کیلئے پہلے ہی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی ای اوز نے امتحانی مراکز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے کام مکمل کر لئے ہیں۔

امتحانی اہلکاروں کی تعیناتی‘فلائنگ اسکواڈز‘خفیہ مواد کی ذخیرہ اندوزی کے مقامات پر تقسیم اور دیگر لاجسٹکس جیسے تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کا انتظام، امتحانی ڈیوٹی کیلئے تعینات تمام اہلکاروں کو شناختی کارڈزکی اجرائی کے کام مکمل کر لئے گئے ہے۔

محکمہ صحت‘ امتحانات کے دنوں میں ہر امتحانی مرکز پر ایک اے این ایم کے ساتھ او آر ایس پیاکٹس اور فرسٹ ایڈ کٹس تیاررکھے گا۔ آرٹی سی کو امیدواروں کو امتحانی مراکز تک پہنچنے کیلئے وقت پر زیادہ تعداد میں بسیں چلانے کی ہدایت دی گئی۔

محکمہ برقی‘امتحانات تیاری کے دنوں اورامتحان کے دوران بلاخلل برقی فراہم کرے گا۔ دوسری طرف چیف سکریٹری شانتی کماری نے ضلع کلکٹرس اور ڈی ای اوز کیساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی اور انہیں تمام امتحانی مراکز پر بندو بست کرنے اور پولیس کیساتھ تال میل قائم کرنے کی ہدایت دی۔