سکندرآباد سے بھارت گورؤ ٹرین کا آغاز

جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے ارون کمار جین نے صدر نشین ومنیجنگ ڈائرکٹر آئی آر سی ٹی سی رجنی ہیجا کی موجودگی میں ریل یاتریوں میں خیرمقدمی کٹس حوالے کیا۔

حیدرآباد: تلگو کی دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے بھارت گورؤ ٹرین نے ہفتہ کے روز سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے اپنا سفر شروع کیا ہے۔ اسٹیشن کے احاطہ میں تہوار جیسا ماحول دیکھا گیا جہاں ریل یاتریوں کا روایتی انداز میں خیرمقدم کیا جبکہ کچی پوڈی کی رقاصاؤں نے تلنگانہ اور اے پی کی تہذیب وثقافت کو اجاگر کیا۔

 جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے ارون کمار جین نے صدر نشین ومنیجنگ ڈائرکٹر آئی آر سی ٹی سی رجنی ہیجا کی موجودگی میں ریل یاتریوں میں خیرمقدمی کٹس حوالے کیا۔

اس موقع پر ریلوے کے دیگر سینئر عہدیدار موجود تھے بھارت گورؤ ٹرین جیسے پونیا کیشترا یاترا پوری۔ کاشی۔ ایودھیا سے موسوم کیا گیا ہے، کو انڈین ریلویز کیئرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن نے متعارف کرایا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button