سواپنا لوک کامپلکس آتشزدگی، مہلوکین کوفی کس3 لاکھ ایکس گریشیا

متوفیوں کے افراد خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مہلوکین کے افراد خاندان کو 3لاکھ روپے فی کس ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس واقعہ میں زخمی افراد کو بہترین علاج ومعالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔

حیدرآباد: گزشتہ روز سکندرآباد کے سواپنا لوک کامپلکس میں رونماء مہیب آتشزدگی واقعہ میں 6 افراد کی ہلاکت پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا۔ اس حادثہ میں چند افراد کی موت اور کئی افراد کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

 متوفیوں کے افراد خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مہلوکین کے افراد خ اندان کو 3لاکھ روپے فی کس ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس واقعہ میں زخمی افراد کو بہترین علاج ومعالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔

 چیف منسٹر نے اس حادثہ کے مہلوکین اور زخمی افراد کے افراد خاندان کو حکومت کی جانب سے ممکنہ تعاون کا تیقن دیا۔ چیف منسٹر نے وزیر داخلہ محمد محمود علی اور وزیر افزائش مویشیان و سمکیات ٹی سرینواس یادو کو مقام واقعہ پر موجود رہتے ہوئے متاثرین کی ہر طرح سے مدد کی  فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز سواپنا لوک کامپلکس میں آتش زدگی کے واقعہ میں 6 افراد کی موت اور 12 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ دھوئیں میں گھر کر بے ہوش ہوئے چھ افراد کو بغرض علاج گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی موت ہوگئی۔

8 ویں منزل پر لگی آگ نے پھیلتے ہوئے 6,5 اور7منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ جملہ 15فائر انجنوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button