حیدرآباد

بی آر ایس ارکان کونسل کی حلف برداری، ایوان  میں خیر مقدم

قانون ساز کونسل کے صدر نشین جی سیکھندر ریڈی نے انہیں حلف دلایا۔حلف برداری تقریب کے بعدصدرنشین کونسل نے نو منتخب ارکان کا کونسل میں رسمی خیر مقدم کیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے نو منتخب ارکان ِ قانون سازکونسل دیش پتی سرینواس،سی وینکٹ رامی ریڈی اور کے نوین کمار نے جمعہ کے روز کونسل کے احاطہ میں حلف لیا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
نواز شریف کی عام رکن مقننہ کی حیثیت سے حلف برداری

قانون ساز کونسل کے صدر نشین جی سیکھندر ریڈی نے انہیں حلف دلایا۔حلف برداری تقریب کے بعدصدرنشین کونسل نے نو منتخب ارکان کا کونسل میں رسمی خیر مقدم کیا۔

کونسل کے نائب صدرنشین بی پرکاش، امور قانون سازی کے وزیر وی پرشانت ریڈی،وزیر سیاحت وی سرینواس گوڑ، وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی اور دیگر منتخب عوامی نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔