ٹریفک چالان سے بچنے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس میں چھیڑ چھاڑ

اس مہم کے دوران نمبر پلیٹس غائب کرتی ہوئی پکڑی جانے والی گاڑیوں کو ضبط کرکے گاڑی سواروں کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیاجارہا ہے جس کی وجہ سے گاڑی مالکین عدالت کے چکر لگا رہے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ٹریفک جرمانوں سے بچنے کے لیے گاڑی سوار، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ عام طورپر موٹرسائیکلوں اور کاروں کی نمبرپلیٹس میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں یا پھر ان نمبرپلیٹس کونکالاجارہا ہے تاکہ ٹریفک جرمانوں سے بچاجاسکے۔

ٹریفک پولیس نے ایسے افراد سے سختی سے نمٹنے کے لیے گاڑیوں کی تلاشی کی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اس مہم کے دوران نمبر پلیٹس غائب کرتی ہوئی پکڑی جانے والی گاڑیوں کو ضبط کرکے گاڑی سواروں کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیاجارہا ہے جس کی وجہ سے گاڑی مالکین عدالت کے چکر لگا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی اکثریت پولیس کی تلاشی مہم اور جرمانے سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس نکال رہی ہیں یا پھر ان میں چھیڑ چھاڑڑکررہی ہیں۔ بعض افراد نمبرپلیٹ کے چار ہندسوں میں سے ایک کو ہٹا رہے ہیں یا اس پر پلاسٹک کا کور لگا رہے ہیں۔

 ٹریفک پولیس نے آپریشن روپ کے بعد بغیر نمبر پلیٹ چلائی جانے والی والی گاڑیوں پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔چند روز قبل مشیرآباد کے قریب سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ گاڑی کا نمبر غلط ہونے کی وجہ سے متاثرہ کو تلاش کرنے میں کافی وقت لگا۔

 دوسری طرف عثمانیہ اسپتال کے قریب ایک شخص نے پولیس کو دیکھا اور وہیں ٹووہیلرچھوڑکر فرار ہوگیا۔پولیس کو پتہ چلا کہ یہ شخص مسروقہ گاڑی چلارہا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button