حیدرآباد

تارک راماراؤ نے راہول گاندھی پر نکتہ چینی کی

تارک راما راو نے اپنے اس ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ وزارت عظمی کے خواہشمند کو پہلے اپنے لوگوں کو قائل کرناچاہئے کہ وہ انہیں رکن پارلیمنٹ منتخب کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کانگریس لیڈرراہول گاندھی پر نکتہ چینی کی۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے راہول گاندھی کو انٹرنیشنل لیڈر قراردیتے ہوئے کہاکہ انٹرنیشنل لیڈر راہول گاندھی جو امیتھی کی اپنی پارلیمانی نشست جیت نہیں پائے، تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قومی پارٹی کے عزائم کامضحکہ اڑارہے ہیں۔

تارک راما راو نے اپنے اس ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ وزارت عظمی کے خواہشمند کو پہلے اپنے لوگوں کو قائل کرناچاہئے کہ وہ انہیں رکن پارلیمنٹ منتخب کریں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز میڈیا سے تبادلہ خیال کے سیشن کے دوران راہول گاندھی نے چندرشیکھررا و کی قومی جماعت بی آرایس پر نکتہ چینی کی تھی۔