جم سے واپسی کے بعد دل کا دورہ، نوجوان کا انتقال

رات 8بجے وہ گھر واپس ہوئے اور تقریبا 11بجے شب انہوں نے سینہ میں درد کی شکایت کی اور انہیں دل کا شدید دورہ پڑاجس کے نتیجہ میں وہ گرپڑے۔

حیدرآباد: جم سے واپسی کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے محبوب نگر میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق محبوب نگرٹاون کے علاقہ رامیاباولی کے رہنے والے 23سالہ ماجد حسین شعیب عرف جُوروزکی طرح نیوٹاون علاقہ میں جم کے لئے گئے۔

رات 8بجے وہ گھر واپس ہوئے اور تقریبا 11بجے شب انہوں نے سینہ میں درد کی شکایت کی اور انہیں دل کا شدید دورہ پڑاجس کے نتیجہ میں وہ گرپڑے۔

ان کے ارکان خاندان نے انہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹرس نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں مردہ قراردیا۔اس واقعہ کے سبب علاقہ میں غم کی لہردوڑگئی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button