تلنگانہ: 9میڈکل کالجس اورملحقہ ہاسپٹلس میں عہدوں کو پُرکرنے کی اجازت

وزیر ہریش راؤ نے اس سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجوں میں نئے عہدوں کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں صحت مند تلنگانہ نے ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے9میڈکل کالجس اور ان سے ملحقہ سرکاری جنرل اسپتالوں میں 3,897 عہدوں کو پُرکرنے کی اجازت دی ہے۔راجناسرسلہ، کاماریڈی، وقارآباد،کھمم، کریم نگر، جئے شنکربھوپال پلی، کومرم بھیم آصف آباد، جنگاوں اور نرمل کے 9نئے میڈیکل کالجس اور ملحقہ گورنمنٹ جنرل اسپتالوں میں سے ہر کالج کے لئے 433عہدے منظور کئے گئے ہیں۔

وزیر ہریش راؤ نے اس سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجوں میں نئے عہدوں کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں صحت مند تلنگانہ نے ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو علاج کی سہولت دستیاب کروانے کی سمت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button