حیدرآباد

تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار کا الاٹمنٹ منسوخ

سومیش کمار کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے فیصلے پر عمل درآمد 3 ہفتوں کے لیے روک دی۔ سومیش کمار دسمبر 2019 سے تلنگانہ کے چیف سکریٹری کے طور پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست کے چیف سکریٹری سومیش کمار کاالاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔چیف جسٹس جسٹس اجول بھویان کی زیرقیادت بنچ نے فیصلہ سنایا جس میں سومیش کمار کو آندھرا پردیش جانے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر سومیش کمارکی خدمات کو مرکز نے آندھرا پردیش کیلئے الاٹ کیا تھا جس پر سومیش کمار سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل سے رجوع ہوئے تھے۔ٹریبونل نے تلنگانہ میں خدمات جاری رکھنے کی کمار کو ہدایت دی تھی۔

 کمار،ٹریبونل کے عبوری احکامات کے ساتھ تلنگانہ میں خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 2017 میں، مرکز ٹریبونل کے احکامات کو منسوخ کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

 منگل کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنچ نے ٹریبونل کے عبوری احکامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔ سومیش کمار کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے فیصلے پر عمل درآمد 3 ہفتوں کے لیے روک دی۔ سومیش کمار دسمبر 2019 سے تلنگانہ کے چیف سکریٹری کے طور پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔