گورنر تلنگانہ کو چانسلر یونیورسٹیز کے عہدہ سے ہٹائے جانے کا امکان

گورنر اور چیف منسٹر کے درمیان تال میل کے فقدان کی وجہ سے چیف منسٹر نے دوسری ریاستوں کی طرح یونیورسٹیز کے چانسلر کے عہدے پر گورنر کے بجائے چیف منسٹر کو ذمہ دار بنانے کا فیصلہ کرنے کی توقع ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے10 دسمبر کو منعقدشدنی کابینہ کے اجلاس میں ایک متنازعہ فیصلہ لئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کے چندر شیکھر راؤ، اسمبلی کے مجوزہ اجلاس میں ایک بل پیش کرنے کے متعلق غور وخوض کررہے ہیں جس سے گورنر کو یونیورسٹیز کے چانسلر کے عہدے سے ہٹا کر چیف منسٹر کو چانسلر بنایا جائے گا۔

 بتا یا جارہا ہے کہ ریاست ٹاملناڈو میں پہلے ہی اس طرح کا بل پیش کیا جاچکا ہے اور تلنگانہ میں اس طرح کے بل کو پیش کیا جانا نئی بات نہیں ہے۔ تلنگانہ میں راج بھون اور پرگتی بھون کے درمیان کشمکش جاری ہے۔

گورنر اور چیف منسٹر کے درمیان تال میل کے فقدان کی وجہ سے چیف منسٹر نے دوسری ریاستوں کی طرح یونیورسٹیز کے چانسلر کے عہدے پر گورنر کے بجائے چیف منسٹر کو ذمہ دار بنانے کا فیصلہ کرنے کی توقع ہے۔

سابق میں متحدہ آندھرا پردیش میں این ٹی راما راؤ تلگویونیورسٹی کے بانی و چانسلر رہ چکے ہیں۔ ایک بار اس تجویز کو کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی میں بل منظور کرتے ہوئے گورنر کو روانہ کیا جائے گا۔ گورنر کا اس بل پر ردعمل کیسا رہے گا اس پر سیاسی حلقوں میں تجسس پایا جاتا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button