دہلی

راہول گاندھی نے بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس کا جواب دیا

راہول گاندھی نے کہا کہ وہ اپنے حقوق سے واقف ہیں اور بنگلے کے بارے میں انہیں جو نوٹس ملا ہے ،وہ اس پر عمل کریں گے۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے انہیں الاٹ کئے گئے 12 تغلق لین کے بنگلہ کو خالی کرنے کے لئے ملے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وقت پر بنگلہ خالی کردیں گے۔

متعلقہ خبریں
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
ٹاملناڈو میں راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی(ویڈیو)
تکوگوڑہ میں کانگریس کا جلسہ، منشور کی اجرائی، کھرگے، راہول، پرینکاگاندھی کی شرکت متوقع

لوک سبھا سکریٹریٹ میں ڈپٹی سکریٹری، ایم ایس برانچ کی طرف سے سرکاری بنگلہ خالی کرنے کو ملے نوٹس کے جواب میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ اپنے حقوق سے واقف ہیں اور بنگلے کے بارے میں انہیں جو نوٹس ملا ہے ،وہ اس پر عمل کریں گے۔

کیرالہ کے وائیناڈ سے لوک سبھا کے رکن راہول گاندھی نے اپنے خط میں کہا کہ وہ پچھلی چار مدت کار سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ اس مینڈیٹ پر وہ عوام کے مشکور ہیں۔

انہوں نے اس دوران لوک سبھا میں اپنے دور کو انتہائی خوشگوار اور یادگار قرار دیا اور کہا کہ وہ بنگلہ خالی کرنے کے لئے موصول ہونے والے نوٹس پر عمل کریں گے۔